راجر فیڈرر نے میسی کو فٹبال کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیدیا

Published On 15 April,2023 01:15 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) سابق ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کو فٹبال کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کو معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے ٹینس کے سابق کھلاڑی راجر فیڈرر نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

فیڈرر کا کہنا تھا کہ میسی کو کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے ، ٹینس کے ساتھ ساتھ مجھے فٹبال بھی پسند ہے اور میراڈونا، گیبریل بیٹسٹوٹا جیسے کھلاڑی بھی میرے پسندیدہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے گزشتہ سال ستمبر میں پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہہ دیا تھا۔