بارسلونا : ( ویب ڈیسک ) ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) ٹور کے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 17 اپریل سے سپین میں ہو گا، ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں کیون کراویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریاس میس پر مشتمل جرمن جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔