گراں پری حسن II اوپن ٹینس: رابرٹو کاربیلیس بینانے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 10 April,2023 12:08 pm

مراکش : (ویب ڈیسک ) ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا نے اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 30سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا نے سخت مقابلے کے بعد حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 6-7(3-7) اور 2-6 سے ہرا کراے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔