پیرس : ( ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری شکست کے بعد مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے ۔
مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں ورلڈ نمبر 13 کیمرون کو ارجنٹائن کے فرانسسکو نے 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا، نوری پورے میچ میں فارم میں دکھائی نہیں دیئے اور غیر معیاری کھیل پیش کیا۔
27 سالہ ٹینس سٹار نے 25 میں سے 21 گیمز میں فتوحات کے ساتھ سیزن کا آغاز کیا، وہ اس سے قبل گزشتہ ماہ میامی اوپن کے ابتدائی میچ میں فرانسیسی ٹینس سٹار گریگوری باریرے سے شکست سے دوچار ہوئے تھے۔