چارلسٹن اوپن : انس جابر نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Published On 10 April,2023 01:07 am

چارلسٹن : ( ویب ڈیسک ) تیونس کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 5 انس جابر نے شاندار کارکردگی کی بدولت چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) کے زیر اہتمام چارلسٹن اوپن کے دلچسپ مقابلے فیملی سرکل ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔

ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں انس جابر نے تھرڈ سیڈ روسی ٹینس سٹار داریا کستکینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7 اور 5-7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹاپ سیڈ امریکا کی جیسیکا پگولا اور سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بنچچ کے درمیان کھیلا گیا دوسرا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا۔