مونٹی ماسٹرز : سٹیفانوس اور پیٹروس کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی

Published On 12 April,2023 12:33 am

مونٹی کارلو : ( ویب ڈیسک ) سٹیفانوس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل یونانی بھائیوں کی جوڑی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔

فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں بیلاروس کے گریگور دیمتروف اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار ہوبارٹ ہرکاز کو شکست دی۔

مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں سٹیفانوس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد گریگور دیمتروف اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار ہوبارٹ ہرکاز کو 6-7(3-7)، 7-6(7-4) اور 5-10 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا۔