لاہور : ( ویب ڈیسک ) ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدے پر غور شروع کردیا۔
میسی کا فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار فٹبالر پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹ بال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل معروف اطالوی صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے بھی لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔