لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے 34 ویں نیشنل گیمز میں ویمن سافٹ بال ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
نیشنل گیمز میں ویمن سافٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی نے سندھ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 17رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے عتیقہ عمارہ، مائدہ، راشدہ آسیہ، انسہ، واحدہ اور بنش نے 2-2 رنز سکور کئے۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک کے مقابلے میں 14رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کا فائنل معرکہ آج دن ایک بجے واپڈا اور آرمی کے درمیان ہوگا۔