مانچسٹر یونائیٹڈ کا ویلز کی ڈیفنڈر جیما ایونز کے ساتھ معاہدہ

Published On 07 July,2023 02:41 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویلز کی ڈیفنڈر جیما ایونز کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

26 سالہ جیما ایونز نے دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں ایک سال کی توسیع کے اختیار کی شق بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے معاہدہ سائن کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے خواب دیکھا تھا، یہاں آنا صرف ایک ناقابل یقین احساس ہے۔

ایونز نے 2016 میں ویلز میں ڈیبیو کیا تھا اور وہ اس سے قبل برسٹل سٹی، یوویل ٹاؤن اور کارڈف سٹی کے لیے کھیل چکی ہیں۔

کلب باس مارک سکنر کا کہنا تھا کہ جیما کی شمولیت سے ہمارا سکواڈ مضبوط ہوگا، ان کی بین الاقوامی کامیابیاں اور تجربہ ہماری مدد کرے گا، ہم جیما کو اپنی مانچسٹر یونائیٹڈ فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہیں۔