ایشین والی بال چیمپئن شپ : پاکستان میڈل کی دوڑ سے آؤٹ

Published On 24 August,2023 08:32 am

ایران : (ویب ڈیسک ) ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگیا۔

ایران کے شہر ارومیہ میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 12 میں ایران نے پاکستان کو0-3 سے شکست دی، ایران نے 18-25، 15-25 اور 13-25 سے کامیابی حاصل کی۔

ٹاپ 12 میں شکست کے بعد پاکستان ساتویں سے دسویں پوزیشن کے میچ کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق ساتویں سے دسویں پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان 25 اگست کو ایکشن میں ہوگا ، پاکستان پلے آف میں بھارت اور انڈونیشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔