قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصری تیراک عبدالرحمان سمیع کو فلسطین کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصری تیراک عبدالرحمن نے کہا کہ انہیں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے باعث وہ سوئمنگ ورلڈ کپ میں اپنے گولڈ میڈل کا جشن بھی نہیں منا سکے۔
عبدالرحمان سمیع نے یونان میں ہونے والے ورلڈ ایکواٹکس سوئمنگ ورلڈکپ میں 50 میٹر بٹر فلائی ریس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ میرے لیے ذہنی طور پر بہت سخت رہا، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، فلسطین کی حمایت کرنے پر لوگ پورا ہفتہ مجھ پر حملہ کرتے رہے۔
— Stephanie Amin (@MaaTiti6) October 16, 2023
سمیع کا کہنا تھا کہ فلسطین میں میرے بھائی بہنوں کو قتل کیا جا رہا ہے، اور مجھے صرف اس وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے کہ میں ان کی خاطر کھڑا ہوں، ایسے میں کیسے اپنی جیت کا جشن مناسکتا ہوں، لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا اور فلسطین کی حمایت کرتا رہوں گا۔