لندن: (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنا سب سے پہلا کنٹریکٹ بارسلونا کے ساتھ 14دسمبر 2000ء میں کیا تھا، اس کنٹریکٹ کو مارچ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 350,000 یوروز ہوگی۔
یہ کنٹریکٹ ایک رومال پر اس وقت تیار کیا گیا تھا جب لیونل میسی صرف 13 سال کے تھےاور اب اس کنٹریکٹ کو لندن میں قائم نیلام گھر بونمس کے تحت نیلام کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ کنٹریکٹ لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی کی جانب سے نیلام کیا جائے گا۔