سعودی سیزن کپ: نمائشی میچ میں رونالڈو اور میسی آمنے سامنے ہوں گے

Published On 30 January,2024 10:13 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی سیزن کپ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی آمنے سامنے ہوں گے۔

سعودی سیزن کپ کے نمائشی میچ میں جمعرات کو کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گے، رونالڈو کی النصر اور میسی کی انٹرمیامی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

دنیا بھر سے فٹبال شائقین اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن ایک بری خبر یہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مکمل فٹ نہیں لہٰذا ان کی شرکت مشکوک ہے۔

النصر اور انٹرمیامی کے درمیان نمائشی میچ جمعرات رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔