بیجنگ: (ویب ڈیسک) سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ چین پہنچ گئے ہیں، بیجنگ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب کی ٹیم اتوار کے روز چین پہنچی ہے جہاں وہ دس روزہ تیاری کے دورے کے دوران چینی فٹ بالروں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے گی، فٹبال ٹیم کا بیجنگ پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے تاریخی اور پر وقار استقبال کیا گیا، سٹار فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شہریوں کا سمندر بیجنگ کی سڑکوں پر امڈ آیا۔
— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) January 21, 2024
متحدہ عرب امارات میں گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں اعزاز سے نوازے جانے کے چند دن بعد ٹیم کرسٹیانو رونالڈو کی چین پہنچنے پر مداحوں کے استقبال کے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرتگالی لیجنڈ اپنی ٹیم کی بس کی کھڑکی سے مداحوں کے ایک گروپ کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں۔
— #CR7 عبدالـمجيد بن طـالب (@Majeed_Taleb) January 21, 2024
قطر میں جاری ایشین کپ کی وجہ سے سعودی لیگ کے میچز معطل ہونے کے بعد النصر کی ٹیم شینزین میں دو دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے چین گئی ہے، اس دورے میں عالمی شہرت یافتہ ساڈیو مانے اور سیکو فوفانا غیر حاضر رہیں گے کیونکہ یہ جوڑی دوحہ میں سعودی قومی ٹیم کے ساتھ کھلاڑیوں کے علاوہ سینیگال اور کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ افریقن کپ آف نیشنز میں شرکت کر رہی ہے۔