نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹس میں تاخیر کی وجہ سے بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپک پونیا اور سجیت کلکل 3 روز دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے، پہلوانوں کو اولمپک کوالیفائر کےلیے بشکیک پہنچنا تھا، دونوں پہلوان تاخیر سے بشکیک پہنچے تو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔
پہلوانوں کے لیے جمعے کو مقررہ وقت میں ویٹ میں حصہ لینا لازمی تھا، دیپک پونیا کی 86 اور سجیت کلکل کی 65 کےجی کلاس کے ویٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شیڈولڈ تھے۔