پیرس اولمپکس: ٹائیکوانڈو مقابلے میں پہلی سعودی خاتون کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Published On 07 August,2024 04:59 pm

پیرس(ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے ٹائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ویمنرز ٹائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ اویشاگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی۔

دنیا ابو طالب مقابلے کا پہلا راؤنڈ 2-6 سے ہار گئی تھیں، دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے اویشاگ سیمبرگ کو 5-4 اور 10-0 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہوگئیں۔

واضح رہے دنیا ابوطالب اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی سعودی عرب کی پہلی خاتون ہیں۔