باتک :(دنیا نیوز) انڈونیشیا میں کے شہر باتک میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان کے شاہ نواز خان نے برانز میڈل جیت لیا۔
سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق نوے کلوگرام کیٹیگری میں بھارت اور منگولیا کے تن ساز شامل تھے، ایونٹ میں 200 کے لگ بھگ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
بورڈ نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے واحد تن ساز شاہنواز خان تھے ،جنہوں نےحریف تن سازوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایونٹ میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔
واضح رہے شاہ نواز خان اس سے قبل بھی ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔