جنوبی افریقہ میں سولر کاروں کی ریس کا دلچسپ مقابلہ مشکل چیلنج قرار

Published On 22 September,2024 07:16 pm

کیپ ٹاؤن:(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد سولر کاروں کی ریس کا اختتام ہو گیا ہے۔

ایونٹ میں مختلف ممالک کی ٹیموں کی تیاردہ 13سولر کاروں نے حصہ لیا، ریس کے منتظمین نے اسے مشکل سولر چیلنج قرار دے دیا، ساسول سولر چیلنج دو سال  بعد جنوبی افریقہ میں منعقد ہوتا ہے، جہاں بے شمار دلچسپ سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ٹیم کے مینٹور جوہانس ڈی وریز نے کہا ہےکہ میرے خیال میں شمسی توانائی کے حوالے سے یہ سمجھنا ضروری ہے، یہ صرف آپ کے استعمال کو تبدیل کرنے کا معاملہ نہیں ہے، سب سے پہلے ہمیں توانائی کی طرف توجہ دینی چاہیے وہ شمسی گاڑیاں ہوں یا گھروں میں شمسی توانائی کا حصول ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی توانائی کے استعمال کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، ہم نے تجربے سے سیکھا کہ سولر کار بنانا آسان نہیں ہے، لیکن ایسا بھی نہیں کہ کوئی بھی کام ہم نہ کرسکیں، ہمیں خود پر یقین ہو تو ہم ہر کام کرسکتے ہیں۔