پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Published On 20 September,2024 03:46 am

نوٹنگھم: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

انگلشن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے جس میں بین ڈکٹ 95 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے لیکن سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

ول جیکس نے 62 رنز کی اننگز کھیلی، ہیری بروک 39، جیکب 35، جیمی سمتھ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

آسٹریلیا نے مقررہ 316 رنز کا ہدف 44 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں ٹرویس ہیڈ 154 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ سٹیون سمتھ اور کیمرون گرین نے 32، 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

مارنس لبوشین 7 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، اوپننگ پر آنے والے مچل مارش 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔