ٹیم کا مورال ہائی ہے، چیمپئنز کپ ضرور جیتیں گے: مبصر خان

Published On 20 September,2024 03:27 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پینتھرز کے آل راؤنڈر مبصر خان نے کہا کہ ٹیم کا مورال ہائی ہے، چیمپئنز کپ ضرور جیتیں گے۔

پینتھرز کے آل راؤنڈر مبصر خان کہتے ہیں گزشتہ میچ میں سنچری نہ بنانے کا دکھ جیت نے خوشی میں بدل دیا، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو بطور سپن باؤلر اپنا آئیڈیل مانتا ہوں، گرم موسم کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

مبصر خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ اپنی فٹنس برقرار رکھوں اور ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکوں۔