لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے دوران محمد آصف نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ 147 کا بریک کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
کراچی میں جاری نیشنل چیمپئن شپ میں عالمی میچر سنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف 147 کا بریک کھیلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
وہ قومی سنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کا بریک کھیلنے والے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے پاکستانی کیوسٹ بنے ہیں۔
ان سے قبل صالح محمد، محمد سجاد اور احسن رمضان بھی 147 کا بریک کھیل چکے ہیں۔
نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں جاری سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی میچر چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ علی رضا سے تھا جن کے خلاف انہوں نے 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے کامیابی سمیٹی۔
میچ کے دوران انہوں نے 147 کا بریک بھی کھیلا، وہ قومی چیمپئن شپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چوتھے پاکستانی کیوسٹس ہیں۔
چیمپئن شپ کے دیگر مقابلوں میں عبدالستار نے ابراہیم خان کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا، اس میچ میں عبدالستار نے دو سنچری بریک کھیلے، اس کے علاوہ احسن جاوید، محمد سجاد اور بابر مسیح نے بھی اپنے اپنے مقابلوں میں فتح حاصل کی۔