واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں خواتین سپورٹس میں مردوں کی شمولیت پر پابندی عائد کردی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سپورٹس میں مردوں کی شمولیت پر پابندی عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، امریکی صدر نے واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہو گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں مرد باکسر نے خواتین کی جگہ مقابلہ لڑا تھا۔