پاکستانی کک باکسر کی کراٹے کمبیٹ 54 ایونٹ میں اردنی حریف کو شکست

Published On 03 May,2025 09:34 pm

دبئی :(دنیا نیوز) پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کراٹے کمبیٹ 54 ایونٹ میں اپنے اردنی حریف علی القیسی کو شکست دے دی ہے۔

عبداللہ چانڈیو ایک اور پاکستانی فائٹر شاہزیب رند کے ساتھ دبئی میں جاری کراٹے کمبیٹ 54 چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

24 سالہ نوجوان نے اپنے اردنی حریف کو 3 راؤنڈ کے بعد متفقہ فیصلے کے ذریعے شکست دی۔

کراٹے کمبیٹ ایک ایسا برانڈ ہے جو پہلی پیشہ ورانہ کراٹے لیگ کو فروغ دے رہا ہے، کراٹے کمبیٹ اپریل 2018 سے دنیا بھر میں تقریبات کی میزبانی کررہا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ چانڈیو نے 2022 میں دبئی میں ہونے والی کک باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے ڈیبیو میچ میں بھارتی حریف محمد شعیب کو ناک آؤٹ کیا تھا۔