ایشین جوجسٹو چیمپئن شپ: بانو کوثر نے بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

Published On 25 May,2025 09:13 pm

عمان: (ویب ڈیسک)اردان کے میدان میں پاکستان کی بانو کوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف کو شکست دیکرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو مات دی۔

ایونٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کے مقابلے میں جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، یہ جیت نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ علاقائی سطح پر ایک مضبوط پیغام بھی ہے۔

اس سے قبل پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جب کہ اسراء وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے دن کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 26 مئی تک جاری رہے گی، جس میں ایشیا بھر کے بہترین فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیم پاکستان کی نظریں اب مزید تمغوں پر مرکوز ہیں۔