عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں

Published On 28 May,2025 12:17 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف 3 بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

انہوں نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی، 2019 میں دوسری بار اور تیسری بار 2024 میں عالمی سنوکر چیمپئن بنے۔