لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ای سپورٹس ورلڈکپ 2025 میں اپنی جگہ بنا لی۔
ارسلان ایش نے ای سپورٹس ورلڈکپ 2025 کے ٹیکن 8 ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
ای سپورٹس ورلڈکپ 7 جولائی سے 24 اگست تک جاری رہے گا جس میں 25 ای سپورٹس ٹائٹلز اور 200 سے زائد کلبز کے 2 ہزار سے زیادہ حریف شامل ہوں گے جو 70 ملین ڈالرز کے انعام کے لیے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔
ٹیکن 8 ٹورنامنٹ 14 سے 16 اگست تک جاری رہے گا جس میں 32 مشہور گیمرز ایک ملین ڈالر کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ارسلان ایش ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہونے کے باوجود بھی 5 بار ایوولوشن چیمپئن شپ سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔