عمان: (ویب ڈیسک) ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2 میڈلز جیت لیے۔
پاکستان کے محمد یوسف اور عمر یاسین نے انڈر 21 کی کیٹیگری میں 2 سلور میڈلز جیتے ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں مینز انڈر 21 ڈیو اور شو مین کی کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیے، انڈر 21 ڈیو میں پاکستانی پیئر کو تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شکست دی تھی۔
شو مین میں پاکستان نے سیمی فائنل میں ویتنام کو شکست جبکہ فائنل میں تھائی کھلاڑی ان پر سبقت لے گئے۔