گولڈ میڈل جیتنے پر میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر میں جشن کا سماں

Published On 31 May,2025 05:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں پاکستانی پرچم سر بلند، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر میں جشن منایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، نعرے بازی کی گئی اور جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ارشد ندیم کی والدہ بیٹے کی جیت پر خوشی سے نہال ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، امید ہے وہ اسی طرح ملک کا نام روشن کرتا رہے گا، ارشد ندیم کے والد نے کہا میرا بیٹا 100 میٹر تھرو پھینک سکتا ہے۔

دوسری جانب قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پورے پاکستان کو عزت دی، کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، نوجوانوں کو پیغام ہے، محنت کریں اللہ مدد کرتا ہے۔