بولیویا :(ویب ڈیسک )اُزبکستان اور اُردن پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
جنوبی کوریا نے بھی عراق کو دو گول سے ہراکر میگا ایونٹ میں جگہ پکی کرلی، 48 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں مزید 3 ٹیموں نے جگہ بنا لی،اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے ہونے والے ورلڈ کپ فٹبال میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار میگا ایونٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، آخری میچ میں اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ برابر کھیل کر فائنل راؤنڈ میں شرکت یقینی بنائی۔
گروپ اے میں وہ ایران کے ساتھ دوسری ٹیم بنی، گروپ بی میں جنوبی کوریا نے عراق کو دو۔صفر سے مات دی اور نہ صرف خود کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اُس کی فتح کے نتیجے میں اُردن کی ٹیم بھی فٹ بال ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جس نے عمان کو تین صفر سے ہرایا تھا۔