یوئیفا نیشنز لیگ: جرمنی کو 25 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست، پرتگال فائنل میں پہنچ گیا

Published On 05 June,2025 06:19 pm

برلن: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جرمنی کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

40 سالہ پرتگالی فٹبالر نے یوئیفا نیشنز لیگ میں جرمنی کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 137 واں بین الاقوامی گول کیا اور اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

جرمنی اب تک کی واحد ٹیم تھی جس کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پورے کیریئر میں لگاتار 5 مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا تھا۔

پرتگالی فٹبالر کے کیریئر کا 137واں گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور پرتگال نے 2000ء کے بعد آخر کار اس بار جرمنی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔

پرتگال نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی، اب 8 جون کو ہونے والے فائنل میں پرتگال کا مقابلہ فرانس یا سپین سے ہوگا۔

واضح رہے کہ یوئیفا نیشنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل فرانس اور سپین کے درمیان جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں جمعرات کو ہوگا۔