ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف بھارتی کیوئسٹ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 17 July,2025 11:35 pm

بحرین: (دنیا نیوز) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے بھارتی کیوئسٹ کو شکست دے دی۔

پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے ماسٹرز کیٹیگری کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

محمد آصف نے سیمی فائنل میں بھارت کے کیوئسٹ کو 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دی۔

واضح رہے کہ بحرین میں ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں 15 ملکوں کے 43 پلیئرز شریک ہیں۔