بھارتی حریف کو شکست: پاکستان کے محمد آصف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن بن گئے

Published On 19 July,2025 01:24 am

منامہ: (دنیا نیوز) پاکستان کے محمد آصف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن بن گئے۔

پاکستانی کیوئسٹ نے فائنل میں بھارتی حریف برجیش دامانی کو دھول چٹا دی، محمد آصف نے بھارتی حریف کو تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے منن چندرا کو شکست دی تھی، بیسٹ آف سیون کا فائنل محمد آصف نے 2-4 سے جیتا تھا، محمد آصف کی کامیابی کا سکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا تھا۔

محمد آصف نے پہلا فریم جیتا، پھر منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز جیتے تھے، 2-1 کے خسارے کے بعد آصف نے کم بیک کرکے مسلسل 3 فریمز جیتے تھے۔

واضح رہے کہ انڈر 17 کیٹیگری کا ٹائٹل پاکستان کے حسنین اختر نے اپنے نام کیا ہے، حسنین اختر نے فائنل میں ویلز کے ریلی پاؤل کو شکست دی۔