پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 'نولبرٹو سولانو' کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

Published On 21 July,2025 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 'نولبرٹو سولانو' کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

پی ایف ایف کے مطابق عالمی شہرت یافتہ نولبرٹو بطور ہیڈ کوچ قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

30 سالہ تجربہ رکھنے والے جارج کاستانئیرا بطور ایسوسی ایٹ فٹنس کوچ ان کے معاون ہوں گے، سولانو اور جارج کی بطور کوچز تقرری سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ کوچز کے تجربات سے قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم ٹیموں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔