انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان نے پہلے میچ میں بیلجیم کو ہرا دیا

Published On 24 July,2025 10:21 pm

تاشقند: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے پہلے میچ میں بیلجیم کی ٹیم کو تین ۔ صفر سے شکست دے دی ۔

ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں عالمی جونیئر رینکنگ میں انیسویں پوزیشن پر موجود پاکستان نے ورلڈ نمبر 7 بیلجیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا ۔

پاکستان نے میچ میں 25 ۔ 19، 25 ۔ 17 اور 25 ۔ 22 سے کامیابی حاصل کی ۔

گرین شرٹس کی جانب سے سعود اور کپتان یحییٰ نے عمدہ کھیل پیش کیا ، سعود نے 9 بلاک پوائنٹس سمیت 13 پوائنٹس حاصل کیے ، یحییٰ نے 11 پوائنٹس بنائے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ جمعہ کو میزبان ازبکستان کے خلاف کھیلے گا۔