ورلڈ گیمز سنوکر میں محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 11 August,2025 10:25 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ورلڈ گیمز سنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔

چین کے زیالونگ لیانگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، چینی پلیئر کو صبح محمد آصف نے شکست دی جبکہ شام کو جرمنی کے ایلگزینڈر وداو نے ہرایا۔

زیالونگ لیانگ گروپ کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے جبکہ گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی کے وداو نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی۔

گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ آج ایلگزینڈر وداو سے کھیلیں گے، 3،3 پلیئرز کے ہر گروپ سے 2،2 پلیئر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔