باکسر ایمان خلیف نے جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی

باکسر ایمان خلیف نے جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی

کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے ایمان خلیف کے جانب سے اپیل موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، الجزائر کی باکسر نے ورلڈ باکسنگ کی جانب سے جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔

ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کی انٹرنیشنل مقابلوں میں بطور خاتون شرکت جینڈر ٹیسٹ سے مشروط کی ہے، باکسر نے اپیل میں بنا جینڈر ٹیسٹ بطور خاتون باکسر شرکت کی اجازت کی استدا کی ہے۔

عالمی ثالث عدالت نے اپیل پر فیصلے تک ورلڈ باکسنگ کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کی استدا کو مسترد کیا ہے، معاملے پر دونوں فریقین کے تحریری بیانات کے بعد باضابطہ سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔