عثمان وزیر نے ڈبلیو بی سی کا او پی بی ایف سلور ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

Published On 01 September,2025 02:23 am

بنکاک: (دنیا نیوز) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی سی کا او پی بی ایف سلور ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر فرڈی نینڈس کو شکست دی، قومی باکسر نے اپنی فتح سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا یہ کامیابی پاکستان کے عوام کے لئے ہے۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف جیتنا نہیں اپنے لوگوں کو خوشی دینا ہے۔