انڈر 23 ایشین کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں عراق کے ہاتھوں شکست

Published On 03 September,2025 06:18 pm

کمبوڈیا: (ویب ڈیسک) اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں پاکستان فٹ بال ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز عراق کے خلاف میچ سے کیا۔

سابق ایشین چیمپئن عراق نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میں پاکستان کو شکست دے دی۔

کمبوڈیا اولمپک سٹیڈیم میں گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ میں عالمی نمبر 58 عراق نے پاکستانی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی، عراق کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول عموری فیصل نے کھیل کے 32ویں منٹ میں کیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف جبکہ گروپ سٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔