سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا

Published On 05 September,2025 07:28 pm

بیونس آئرس: (دنیا نیوز) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔

بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر کا میچ کھیلا گیا، ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔

ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کیے، سٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔

لیونل میسی نے کہا اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔