پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیا لوگو منظور کر لیا

Published On 06 September,2025 12:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے نیا لوگو منظور کر لیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر سید محسن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایف ایف کے نئے لوگو کی منظوری دی۔

صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پرانا لوگو پاکستان کی قومی شناخت اور وقار کی عکاسی نہیں کرتا تھا، نیا لوگو پاکستان کی ثقافت، روح اور عالمی امیج کو اجاگر کرے گا۔

پی ایف ایف کے مطابق نیا لوگو پاکستان کی فٹبال کی میراث اور مستقبل کی امنگوں کی علامت ہے، سپانسرز کے توقعات کے مطابق جدید اور نمائندہ لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ نیا لوگو پاکستان میں فٹبال کے احیاء اور عالمی سطح پر امیج مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔