یو ایس اوپن: سینر کو ٹائٹل کے دفاع کیلئے الکاریز کا چیلنج درپیش

Published On 06 September,2025 12:33 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) یو ایس اوپن مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جینک سینر کارلوس الکاریز کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں جینک سینر نے اوگر الیاسیمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کی، عالمی نمبر ایک جینک سینر اور عالمی نمبر کارلوس الکاریز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔

رواں برس یہ تیسرا موقع ہے جب دونوں کھلاڑی کسی گرینڈ سلیم فائنل میں مدمقابل آئیں گے، اس سے قبل فرنچ اوپن میں الکاریز اور ومبلڈن میں جینک سینر نے فتح حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں کارلوس الکاریز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو پہلی مرتبہ ہارڈ کورٹ پر شکست دی تھی۔