ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی: ارشد ندیم کے کوآرڈی نیٹر و کوچ سے رپورٹ طلب

Published On 25 September,2025 09:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر ارشد ندیم کے کوآرڈی نیٹر و کوچ ریڈار پر آ گئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی پر ارشد ندیم کے کوآرڈینیٹر و کوچ سلمان اقبال بٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

سلمان اقبال بٹ کو 5 اکتوبر تک تحریری رپورٹ فیڈریشن کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں 10 مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوچ سلمان اقبال بٹ سے ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ٹریننگ کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈائمنڈ لیگ کے کسی بھی ایڈیشن میں ارشد ندیم کی شرکت نہ ہونے کی وضاحت کی جائے۔