لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں چوتھے چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا، پھر گراؤنڈ میں ہاکی کھیل کر ایونٹ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان، شہباز احمد سینئر سمیت ہاکی کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
— Pakistan Navy War College (@pnwarcollege) September 25, 2025
4 اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے پہلے روز ایک میچ کھیلا گیا، جس میں نیوی نے پورٹ قاسم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی، نیوی کی جانب سے بشارت علی نے 2 اور محمد شہیر نے 1 گول سکور کیا۔
پورٹ قاسم کے عاطف یعقوب اور علیم نے 1، 1 گول بنایا، عمدہ کھیل پر نیوی کے بشارت علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔