لاہور: (اسامہ غوری) پاکستان کی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ٹیم ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جارجیا روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے جارجیا کیلئے روانہ ہوئی، پاکستانی سکواڈ میں پانچ فائٹرز شامل ہیں جن میں دو خواتین اور تین مرد کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا آغاز 27 ستمبر سے جارجیا میں ہوگا جہاں دنیا بھر کے فائٹرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔