نیش کپ سکواش: اشعب عرفان اور نور زمان کی سیمی فائنل میں انٹری

Published On 26 September,2025 10:47 am

لندن: (دنیا نیوز) نیش کپ سکواش میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی حریف ویر چھوثرانی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی، اشعب نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے نور زمان نے کواٹر فائنل میں کولمبیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد ایونٹ میں شائقین کو قومی سکواش ٹیم سے مزید فتوحات کی امید ہے۔