پاکستان بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار

Published On 23 October,2025 06:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان، بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں عدم شرکت کا ایف آئی ایچ کو بتا دیا۔

سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہدکا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ کو پاکستان کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا آپشن دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ان حالات میں جا کرکھیلنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔