ریاض: (دنیا نیوز) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے النصر کو جیت دلا دی۔
سعودی پرو فٹبال لیگ میں دنیائے فٹبال کے مایا ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اضافی وقت میں گول کرکے النصر کو فتح سے ہمکنار کیا، النصر نے الفیحہ کو دو صفر سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے دو گول کیے گئے اور یہ دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے ہی کیے، رونالڈو کی شاندار پرفارمنس پر شائقینِ فٹ بال نے انہیں دل کھول کر داد دی۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
