لاہور: (ویب ڈیسک) سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ گول سکور کرنے میں لیونل میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گولز مکمل ہو گئے، 40 سالہ فٹ بالر نے پروفیشنل کیریئر کا 950 واں گول عرب لیگ میں سکور کیا، رونالڈو نے النصر کی طرف سے الحزم کے خلاف گول کیا اور میچ میں النصر نے کامیابی بھی حاصل کی۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پروفیشنل فٹ بال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ ان کے بعد لیونل میسی کا نمبر آتا ہے، دونوں فٹ بالرز کے لاکھوں فینز ہیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اب رونالڈو کے گولز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، پرتگالی فٹ بالر رونالڈو کو میسی پر 59 گولز کی برتری حاصل ہے، میسی کے گولز کی مجموعی تعداد 891 ہے۔



