ٹائرول: (دنیا نیوز) اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودے کی زد میں آکر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دو مختلف واقعات میں ہلاک پانچوں جرمن کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں۔
اٹلی کے ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مرنے والی خاتون کے والد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے اور پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کوہ پیما الگ الگ گروپس میں سفر کر رہے تھے، تین لوگوں کا ایک گروپ برفانی تودے میں مکمل بہہ گیا اور تینوں ہی جاں بحق ہوگئے، زندہ بچ جانے والوں نے خطرے کی گھنٹی بجائی جس سے ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
