پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے پر فیس بک مشکل میں

Last Updated On 19 March,2018 06:24 pm

 

پانچ کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے پر فیس بک مشکل میں پھنس چکی ہے۔ فیس بک کا ڈیٹا لیک ہونے کے بعد امریکی اور یورپی حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کو اس کا جواب دینا ہی ہو گا۔

دوسری جانب ایڈورڈ اسنوڈین کا کہنا ہے کہ فیس بک عوام کا ڈیٹا لیک کر کے پیسا بناتی ہے جبکہ نولا او کونر کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اگر ہم ٹیکنالوجی کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ٹیکنالوجی ہمیں کنٹرول کرے گی۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اینالسس فرم کیمبرج اینالیٹکا نے 5کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک ایسے سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیں جس کے ذریعے سے صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں